شارجہ(پاک نیوز سپورٹس) شارجہ واریئرز کے سری لنکن آف اسپنر مہیش تھیکشانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان مہارت اور بہترین گیند بازی کے سبب دبئی کیپیٹلز 18.2 اوورز میں 104 رنز پر آٹ ہوگئی۔تھیکشانا کو ڈینیئل سیمس کا بھرپور تعاون حاصل تھا جنہوں نے سے 28 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 14 ویں میچ میں شارجہ وارئیرز نے دبئی کے خلاف 9 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں شارجہ نے نروشن ڈک ویلا اور جانسن چارلس کی 8.2 اوورز میں 70 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ذریعے 13.1 اوورز میں فتح حاصل کی۔ نروشن ڈک ویلا نے 30 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ چارلس نے 33 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ جو ڈینلے 16 گیندوں پر 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ دبئی کیپیٹلزاس میچ میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان میں اترے تھے۔ انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ دوسری جانب اس میچ سے ایک روز قبل ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف فتح کے بعد تازہ دم شارجہ وارئیرز نے اپنی کو جیت رفتار کر برقرار رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں پوزیشن سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ کیپٹلز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
شہباز شریف وزیراعظم اور مریم وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوارFebruary 14, 2024