لاہور(پاک نیوز)قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو گزرے آج 41 ویں برس بیت گئے۔ اردو زبان کے مقبول رومانی شاعر اور افسانہ نگار حفیظ جالندھری کا اصل نام تو محمد حفیظ اور کنیت ابوالاثر تھی تاہم وہ حفیظ جالندھری کے نام سے مشہور ہوئے، قیام پاکستان پر 47 برس کی عمر میں حفیظ جالندھری لاہور آبسے، پاک فوج میں ڈی جی مورال، صدر پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے۔