اسلام آباد(پاک نیوز) سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات کی نئی سیاسی منزل طے کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان آج ہو گا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج شاہ جیو نہ جائیں گے جہاں مخدوم فیصل صالح حیات نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔مخدوم فیصل صالح حیات نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس بحال کردی گئیDecember 20, 2023