راولپنڈی(پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے بیٹے حماس حنیف عباسی نے ضمنی انتخابات کے لیے راولپنڈی کی 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔حماس حنیف عباسی نے این اے 60 اور این اے 62 کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔حماس حنیف عباسی لیگی کارکنان کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے اور کاغذات جمع کروائے۔حماس حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ عمران خان سے ہے، میری سیاسی تربیت مکمل ہے، دونوں حلقوں سے جیتوں گا۔خیال رہےکہ این اے 60 شیخ رشید اور این اے 62 شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھی
Related Articles
Check Also
Close