لاہور(پاک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شام 3 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.3 تھی، زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جبکہ زلزلہ کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ماہرین ارضیات کے مطابق زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات ہیں,ایک وجہ زیر زمین پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہوتا ہے جبکہ دوسری وجہ آتش فشاں کا پھٹنا ہے، جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے
Related Articles
Check Also
Close