
بھائی پھیرو (نامہ نگار) چوکی انچارج جمبر کا بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، تین ہٹے کٹے بھکاری گرفتار،تفصیلات کے مطابق مطابق جمبر اڈہ اور گردونواح میں شہریوں کو تنگ کرنے والے تندرست و توانا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑا اقدام کیا گیا، چوکی انچارج جمبر سب انسپکٹر چوہدری محمد اسلم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین ہٹے کٹے بھکاریوں کامران،شان علی اورفہیم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی نقد رقم برآمد کر لی اور، تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ان ہڈحرام اور صحتمند بھکاریوں نے جمبر اڈہ، بازاروں اور بس اسٹینڈز پر بھیک مانگنے کو پیشہ بنا لیا تھا۔ یہ بھکاری شہریوں سے اس انداز میں چمٹ جاتے جیسے جونک، اور اس وقت تک پیچھا نہ چھوڑتے جب تک پیسے نہ لے لیتے۔ شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔چوکی انچارج جمبر چوہدری محمد اسلم نے شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کیا اور تین شوقین مزاج، طاقتور بھکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی بھیک کی رقم برآمد کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ افراد اس مکروہ پیشے سے خاصی آمدنی حاصل کر رہے تھے۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو ذہنی اذیت سے نجات ملے اور اصل مستحقین کو امداد میسر آ سکے۔