
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آبادنے دو بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا، ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا کی زیر نگرانی قصور پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، دو کمسن بچے گھر سے باہر نکلے اور گم ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے کمسن بچوں کو اپنی تحویل میں لیکر والدین کی تلاش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا کی زیر نگرانی قصور پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز پولیس تھانہ مصطفی آباد کو مختلف علاقوں سے دو کمسن بچے ملے جو گھر سے نکلے اور گم ہو گئے تھے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے کمسن بچوں کو اپنی تحویل میں لیکر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھرکی زیر نگرانی بچوں کی تصاویر شوشل میڈیا پر شئیر کی، مساجد میں اعلانات کروائے اور گلی محلوں میں تصاویر کی تصاویر لوگوں کو دیکھا کر والدین کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی اور کمسن بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا، والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس ہمارے لئے کسی فرشتہ سے کم نہیں ہے جس نے ہمیں ہمارے پیارے ملا دئیے ہیں، اپنوں کو اپنوں سے ملانے کے سلسلہ کی اہمیت وہی جانتے ہیں جن کے پیارے ان سے بچھڑ جائیں اور نہ ملیں تو جو ان کے دل پر گزرتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ہم ڈی پی او قصور ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اور پنجاب پولیس کےلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں کامیابیاں نصیب فرمائے اور یہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر سکیں۔