Uncategorized

ارشد ندیم کی کامیابی پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(پاک نیوز) پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر  صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم  شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کردی ہے۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔صدر  مملکت نے کہا کہ شاندار  اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی ارشد ندیم کوجیولین تھرومیں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

Related Articles

Back to top button