لاہور(پاک نیوز) پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہو گا، مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ عہدوں کیلئے مضبوط امیدوار ہیں,سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج سہ پہر 4 بجے خفیہ رائے شماری سے ہو گا. سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے,ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مدمقابل ہوں گے، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتیOctober 23, 2024