تازہ ترینعلاقائی

سینئر صحافی تصورشہزاد کے جواں سال کزن کی وفات، سابق وفاقی وزیر کا اظہارِتعزیت

لاہور(نامہ نگار) سینئر صحافی تصورحسین شہزاد کے کزن مہر منور حسین گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی کو جا ملے تھے۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی اور سینیئر صحافی نذیر بھٹی، تصور شہزاد کی رہائش گاہ پہنچے اور اس سانحہ ارتحال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سید منیر حسین گیلانی کا کہنا تھا کہ جوان موت ایک بڑا صدمہ ہوتا ہے، اللہ کریم پسماندگان کو صبرِجمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Related Articles

Back to top button