لاہور(پاک نیوز)آج سندھ کی نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان حلف اٹھائیں گے ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے۔سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان کے پہلے اجلاس کے موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلان میں جی ڈی اے اور دیگر سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ آج حلف اٹھانے کی بجائے اسمبلی کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے ریڈ زون میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔نگران وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
میلبرن ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹDecember 27, 2023