لاہور(پاک نیوز) اسپیکر اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ایوان کے پہلے سیشن میں اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کا اجلاس صبح 9 بجے ہی اسمبلی کی لابی میں بلا لیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی کا امکانDecember 15, 2023