لاہور(پاک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد ریلوے نے بھی کرائے میں 2 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 2 فیصد اضافہ کر دیا۔ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔