پرتھ(پاک نیوز سپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جہاں 159 رنز پر دوسری وکٹ گرچکی ہے۔ پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے اس وقت 38 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ کو شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ مارنس لبوشین کی وکٹ 16 رنز کے انفرادی اسکور پر فہیم اشرف نے لی۔ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی
Related Articles
Check Also
Close
-
پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا کی تعداد 88 ہوگئیJanuary 31, 2023