اسلام آباد(پاک نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں، الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے، الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا درخواست گزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیریان جیڈ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل دینے کا فیصلہ سنا دیا۔
Related Articles
Check Also
Close