تازہ ترینعلاقائی

ریڈ کریسنٹ ہسپتال دینا ناتھ ٹمپریچر چیک کرنے جیسے آلات سے محروم

پھولنگر کے قریب واقع ریڈ کریسنٹ ہسپتال دینا ناتھ جیسے بڑے ہسپتال میں بخار چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر جیسے آلات سے محروم ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ پہلے مریض کو لیکر گئے تو پورے ہسپتال میں کسی ڈیپارٹمنٹ میں تھرمامیٹر نہ مل سکا۔ آج رات پھر ایمرجنسی میں بچے کو لیکر جانا پڑا مگر افسوس کے بات ہے کہ اتنے جدید دور میں ہسپتال میں آج بھی بخار چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر میسر نہ تھا۔ اوپر سے ڈاکٹر نے بغیر چیک کے اپنی مرضی سے سلپ پر ٹمپریچر لکھ دیا جو کسی بھی سانحے کا باعث بن سکتا ہے۔حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس ہسپتال کو تھرمامیٹر جیسے آلات مہیا کیا جائیں تاکہ ڈاکٹرز کی غفلت سے کسی کا نقصان نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button