تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد: دوہرے قتل کامفرور اشتہاری 18سال بعد گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دوہرے قتل کامفرور اشتہاری 18سال بعد گرفتار، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھر، ASI امجد فاروق اور اکبر جاوید پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ، مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو شاباش دی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سنگین نوعیت کے مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھرکی سربراہی میں کامیاب کروائی کرتے ہوئے سال 2006میں ستوکی میں اپنے دو مخالفین کو پرانی دشمنی کی بنا کر 8ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے اللہ وسایا اور سرفرازکو قتل جبکہ تین افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا ، جس کا مقدمہ تھانہ مصطفی آباد میں درج تھا، دوہرے قتل کے مقدمہ میں میر محمد کے رہائشی اشتہاری مفرور ملزم اسحاق کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او قصور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد انجینئر حافظ تصدق حسین کھوکھر، ASI امجد فاروق اور اکبر جاوید پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ، مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو شاباش دی۔

Related Articles

Back to top button