
بھائی پھیرو (نامہ نگار)آبا و اجداد کی قبروں پر مٹی ڈالنے والا اپنی موٹر سائکل گنوا بیٹھا۔نامعلوم چور وں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے کو سچ مچ رونے پر مجبور کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزتہ روز محرم کے دنوں میں نواحی بستی اسلام پورہ کا رہائشی اللہ دتہ اپنی موٹر سائکل پر اپنے آباواجداد کی قبروں پر مٹی ڈالنے کیے قبرستان واقع میانکے موڑ بھائی پھیرو آیا اور اپنی موٹر ساءئکل کھڑی کرکے اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالنے لیے چلا گیا،تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس جانے لگا تو دیکھا کہ اسکی موٹر سائکل نامعلوم چور لے جا چکے تھے۔اپنے پیاروں کی قبروں پر آنسو بہانے والا اپنی موٹر ساءئکل چوری ہونے پر روتا پیٹتا تھانہ سٹی بھائی پھیرو پہنچ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے اور موٹر سائکل بر آمد کرنے کا وعدہ کرکے مدعی کو چپ کرایا۔