تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی نے 5 ایم این ایز کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(ڈیسک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنے پانچ ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، عثمان علی اور چوہدری الیاس کو پارٹی سے خارج کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ان ارکان نے 21 اکتوبر 2024 کو 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر پارٹی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی، حالانکہ پارٹی نے اس ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button