مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد، صدر اور چیئرمین کی سیٹ پر الیکشن 24دسمبر کو ہوں گے ،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد بلا مقابلہ سرپرست اعلی، مہر علی مہران بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر، شاہد عمر نائب صدر منتخب ، الیکشن کمشنر کی طرف سے حتمی فہرست جاری کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے سالانہ اجلاس کے سلسلہ میں الیکشن کمشنر پریس کلب مصطفی آباد سہیل قمر سندھو نے بلا مقابلہ کامیابی ہونے والے اور مد مقابلہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی، 11دسمبر کو جمع کروائے گئے کاغذات میں ڈاکٹر اصغر علی شہزاد نے سرپرست اعلی اور صدر پریس کلب ، مہر عبدالقیوم نے صدر پریس کلب ، مہر علی مہران اور سیٹھ محمد حسین نے سنیئر نائب صدر ، شاہد عمر نے نائب صدر اول، زرار علی خاں نے نائب صدر دوئم ، عمر حیات میو اور بابا طارق مقبول نے چیئرمین ، محمد طاہر میو نے سنیئر وائس چیئرمین، ارشد علی جوئیہ نے وائس چیئرمین ، مہر مراد علی ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل جزل سیکرٹری، محمد جمیل رحمانی نے جوائنٹ سیکرٹری ، عمر شاہین نے فنانس سیکرٹری ، ناصر سندھو سیکرٹری نشرو اشاعت ، مہر صداقت نے آفس سیکرٹری کے کاغذات جمع کروائے ،جزل سیکرٹری اور چیئرمین سپریم کونسل کی سیٹ پر کسی بھی ممبر نے کاغذات جمع نہ کروائے ہیں ، سنیئر نائب صدر کی سیٹ پر سیٹھ محمد حسین اور نائب صدر دوئم کی سیٹ پر زرار علی خاں نے واپنے کا غذات واپس لے گئے ، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد بلا مقابلہ سرپرست اعلی ، مہر علی مہران سنیئر نائب صدر ، شاہد عمر نائب صدر اول، محمد طاہر میو سنیئر وائس چیئرمین، ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین ، مہر مراد علی ایڈووکیٹ ایڈیشنل جزل سیکرٹری، محمد جمیل رحمانی جوائنٹ سیکرٹری ، عمر شاہین فنانس سیکرٹری ، ناصر سندھو سیکرٹری نشرو اشاعت اور مہر صداقت آفس سیکرٹری کی سیٹ پر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ،صدر پریس کلب کی سیٹ پر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور مہر عبدالقیوم جبکہ چیئرمین کی سیٹ پر عمر حیات میو اور بابا طارق مقبول کے درمیان مقابلہ ہو گا، الیکشن کمشنر پریس کلب مصطفی آباد سہیل قمر سندھو و ملک محمد اقبال نے کہا کہ پولنگ بیلٹ پیپر کے ذریعے شام 5سے 8 تک ہو گی، تمام امیدواران امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے انتخابی عمل کو تکمیل تک پہنچائیں گے، بیلٹ پیپر پر امیدوار کا نام ہی اس کا انتخابی نشان تصور ہو گا،انتخابی پوسٹر /بینرز کا سائز 2×3 فٹ مقرر کیا گیا ہے جو صرف پریس کلب کی اندرونی دیواروں پر لگائے جائیں گے، بیرونی دیوار پر 6/4کا ہر امیدوار کو صرف ایک پوسٹر لگانے کی اجازت ہوگی، انتخابی مہم کے دوران دوستوں کی دعوت کی اجازت ہو گی لیکن اسراف سے گریز کیا جائے گا، انتخابی مہم کے دوران سیاسی مداخلت پر الیکشن اتھارٹی متعلقہ امیدوار کو نااہل بھی کر سکتی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیاJanuary 24, 2023