
پشاور(پاک نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار کا کہنا تھاکہ آل پارٹیز کانفرنس پی ٹی آئی نے نہیں حکومت کی جانب سے بلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کےپی حکومت نے تمام فیصلہ کرلیے ہیں، اب آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کی جانب سے بلائی گئی ای پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔