بین الاقوامیتازہ ترین
شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب
بیجنگ(ڈیسک نیوز)شی جن پنگ مسلسل تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شی جن پنگ تیسری بار 5 سال کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ ماؤزے تنگ کے بعد چین کے مضبوط ترین رہنما کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار ارکان پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس (چینی پارلیمنٹ) نے 69 سالہ شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کے لیے صدر منتخب کیا ہے۔