جمبر ( طیب جوئیہ سے ) جمبر موٹروے پولیس کی روڑ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم جاری.ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کر کے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء کو بچایا جا سکتا ہے ، ڈی ایس پی ریاض ڈوگر تفصیلات کے مطابق پریس کلب جمبر کے صحافیوں کے وفد جن میں جوائنٹ سیکرٹری طیب جوئیہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک شہزاد علی اور طاہر جوئیہ و دیگر کی ڈی ایس پی موٹروے پولیس جمبر بیٹ 13 محمد ریاض ڈوگر اور انسپکٹر رانا صداقت علی سے ملاقات ۔ مختلف علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر چیف پیٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس بیٹ 13 محمد ریاض ڈوگر نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل این فائیو سنٹرل محمد ندیم اور سیکٹر کمانڈر این فائیو شہباز عالم کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولیس جمبر بیٹ 13 نے عوام الناس میں روڑ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کے دوران مختلف اڈوں ، ہوٹلز اور سکول و کالجز میں جا کر روڈ سیفٹی کے بارے میں لیکچرز بھی دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا پاکستان کا ہر شہری روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی پیدا کرنے اور ان کی پابندی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
Related Articles
Check Also
Close
-
ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیاDecember 15, 2023