لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پی ٹی آئی ایم این اے یاض فتیانہ سمیت 43 سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔پی ٹی آئی ارکان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ استعفے منظور کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیےگئے۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟ بیرسٹرعلی ظفر نےکہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی، ارکان اسمبلی استعفیٰ منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کرسکتا۔عدالت نے43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا اور 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی تاحکم ثانی روک دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
کسان بورڈ نے حکومت پنجاب کا گنے کا ریٹ 400 روپے فی من مسترد کر دیا۔November 23, 2023