بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کی مذہبی و سیاسی جماعتوں،نوجوانوں او کسانوں نے یوم کشمیر جوش وخروش سے منانے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی آج بھائی پھیرو سمیت ضلع بھر میں جلسے،جلوس،اور ریلیاں منعقد کرکے کشمیروں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں ناکام ہو چکی ہیں اور ان کی منافقانہ پالیسیوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیرسردار نور احمد ڈوگر،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمدرمضان اور جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔سردار نور احمد ڈوگرنے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیر کے (ک) کے بغیر لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا پاکستان ادھورا ہے۔ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے کیساتھ ہے۔ اقوم متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلاکر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کوبچا سکتی ہے۔ موجودہ حالات میں اقوام متحدہ امریکی لونڈی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منائے گی۔ جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے زیر اہتمام آج بھائی پھیرو میں کشمیر کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف سیاسی و مزہبی رہنماوں کے علاوہ صحافی بھی کشمیر کے حوالے سے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالیں گے۔ جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ضلع قصور بھر میں نوجوان یوم یکجہتی کشمیر میں جوش وخروش سے حصہ لیں گے اور جماعت اسلامی کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کہا کہ ضلع قصور سمیت ملک بھر کے کسان یوم یکجہتی کشمیر میں حصہ لیکر انڈیا کی آبی جارحیت کی مزمت کریں گے اور انڈیا کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مزمت کریں گے۔بھائی پھیرو میں جے یو آئی کسان بورڈ،جمعیت اہلحدیث اورجے یو پی کے علاوہ علاقے کی کئی دیگرمذہبی وسیاسی جماعتوں نے بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
بدترین مہنگائی،گدھے اور گدھFebruary 22, 2024