اسلام آباد(پاک نیوز)ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیشرفت،وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’’’اے پی سی‘‘ بلا لی،اے پی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی ،تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی گئی،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے ،ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ہے ۔دہشت گردی کیخلاف ایپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں، ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچا دیا۔ سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی،گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسرشریک ہونگے۔اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا،ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
گرفتاری کے بعد شیخ رشید احمد کا بیانFebruary 2, 2023