لاہور(پاک نیوز)ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا،ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ترجمان ریلوے کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے یومیہ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے جس کے باعث ٹرینوں کے کرائے میں 8 فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرائے میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم کرائے میں اضافے کا اطلاق گرین لائن ٹرین پر نہیں ہوگا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
ماہی گیروں کا عالمی دن اور غربت کی انتہاNovember 22, 2023