لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا لیکن پارٹی میں ہی رہوں گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مریم نواز کو لیڈنگ رول دیا گیا ہے میرا یہاں ہونا مناسب نہیں تھا،تنظیم سازی مکمل کرنی ہے جو عہدے خالی ہیں انہیں فل کرنا ہے۔ایک اور بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر شہبازشریف کو استعفیٰ بھیج دیا تھا،شہبازشریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے،پارٹی کاعہدہ قبول نہیں کروں گا، ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن میں 35 سال سے ہوں، میرا گھر ہے،الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑوں گا،شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ مریم نواز نے ملک واپسی پر رابطہ نہیں کیا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہAugust 28, 2024