گجرات(پاک نیوز) گجرات میں کنجاہڑی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سیڑھیاں لگا کرکنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئی، پولیس کی جانب سے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد واپس چلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ مونس الہیٰ ملک سے باہر ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک پرویز الہٰی کے گھر پرچھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
انتخابات سے پاکستان میں بے یقینی کا دور بند ہو گیا، فافنFebruary 10, 2024