اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا، ڈالر کو بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا۔نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا، معاہدہ ٹوٹنے کے باعث اب آئی ایم ایف رعایت دینے کوتیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بھی بوجھ عوام پر ڈالا جائے، مفتاح اسماعیل جو فیصلہ کرتے رہے وہ حکومت کا ہی ہوتا تھا۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے لیے روانہFebruary 8, 2023