لاہور(پاک نیوز) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پرگورنر نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کو مراسلہ جاری کردیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھیجے گئے مراسلے میں نگران وزیر اعلیٰ کے لیے متفقہ نام طلب کیا گیا ہے۔مراسلے میں گورنر نےکہا ہےکہ نگران وزیر اعلیٰ کا نام 17 جنوری رات 10 بج کر 10منٹ تک دے دیا جائے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے سمری پر دستخط سے انکار کے بعد پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی ہے۔یاد رہے کہ 12 جنوری کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، آئین کے تحت گورنر پنجاب کو 48 گھنٹوں کے اندر سمری پر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پنجاب اسمبلی کی 295 نشستوں کے نتائج آ گئے،ن لیگ کی برتریFebruary 10, 2024