پشاور(پاک نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نگراں سیٹ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے کہا ہےکہ نگراں سیٹ اپ کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے تین تین نام دینے ہیں، نگراں سیٹ اپ کی تیاری صوبائی اسمبلی توڑنےکے پیش نظرکی جارہی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے نگراں سیٹ اپ کیلئے مختلف شخصیات سے رابطے تیز کردیے ہیں، نگران سیٹ اپ کیلئےسابق پولیس افسران، ریٹائرڈ ججز اور ڈاکٹرز کے ناموں پر غور کیا گیا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ بھی سابق بیورو کریٹس و ٹیکنوکریٹس کے ناموں پر غور کررہے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close
-
کسان بورڈ نے حکومت پنجاب کا گنے کا ریٹ 400 روپے فی من مسترد کر دیا۔November 23, 2023