پشاور(پاک نیوز)خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پرتھ ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 159رنز پر گرگئیDecember 14, 2023