مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کے وفد کی لاہور پریس کلب کے صدر سے ملاقات ، ارشد انصاری کو لاہور پریس کلب کا بارویں بار صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ، سنیئر صحافی خاور عباس سندھو بھی ہمراہ تھے ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ کے وفد کی صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری سے خصوصی ملاقات ، ارشد انصاری کو لاہور پریس کلب کا بارویں بار صدر بننے پر پھولوں کے گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی گئی ، وفد میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی ، سنیئر صحافی خاور عباس سندھو ، سیٹھ محمد حسین ، محمد طاہر میو، زرار علی خاں ، رانا توقیر احمد، محمد جمیل رحمانی ، محمد عاقب ودیگر صحافی بھی ان کے ہمراہ تھے ، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے کہا کہ ارشد انصاری کی باوریں بار لاہور پریس کلب کا صدر بننا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ وہ صحافیوں کے حقیقی نمائندہ ہیں، جتنی ترقی لاہور پریس کلب نے ان کی صدارت میں کی ایسی مثال ملنا مشکل ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ لاہور پریس کلب کی صدارت کے دوران لاہور پریس کلب کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے ۔