تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب مصطفی آباد کو پنجاب کا مثالی پریس کلب بنائیں گے : ڈاکٹر اصغر علی شہزاد

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈکے ضمنی الیکشن کے بعد پہلا اجلاس:الیکشن کمشنر پریس کلب مصطفی آباد ملک محمد اقبال نے نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور نو منتخب سر پرست اعلی محمد عمران سلفی کو نوٹیفکیشن جاری کیا: قائم مقام صدر شاہد عمر نے نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد سے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈکے ضمنی الیکشن کے بعد پہلا اجلاس قائم مقام صدر شاہد عمر کی زیر صدارت پریس کلب مصطفی آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز چیئرمین سپریم کونسل ملک محمد اقبال کی تلاوت کلام پاک اور سنیئر صحافی الیاس ملک کی نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا، قائم مقام صدر شاہد عمر نے نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد سے حلف لیا، الیکشن کمشنر پریس کلب مصطفی آباد ملک محمد اقبال نے نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور نو منتخب سر پرست اعلی محمد عمران سلفی کو نوٹیفکیشن جاری کیا، بعد ازاں بقیہ اجلاس کی صدارت نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد نے کی، جبکہ جزل سیکرٹری کے فرائض سہیل قمر سندھو نے ادا کئے ، اجلاس میںصدر پریس کلب ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، جزل سیکرٹری سہیل قمر سندھو، چیئرمین سپریم کونسل ملک محمد اقبال، سرپرست اعلی محمد عمران سلفی ، سیٹھ محمد حسین صدر الیکٹرونک میڈیا ، محمد اکمل کھوکھر صدر یونین آف جرنلسٹ ، زرار علی خاں ، الیاس ملک ، محمد جمیل سندھو ، مہر عبدالقیوم ،ارشدعلی جوئیہ ، عمر شاہین ، مہر عدنان،محمد جمیل رحمانی، چوہدری اشتیاق جٹ، حاجی محمد ابراہیم ، احمد جمال ایڈووکیٹ ، ناصر سندھو ، حاجی عبدالقادر، مہر صداقت علی ، محمد طاہر میو ، شاہد عمر ، ودیگر صحافیوں نے نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد اور نو منتخب سرپرست اعلی محمد عمران سلفی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نو منتخب سرپرست اعلی محمد عمران سلفی نے کہا کہ میں نے گزشتہ 14سال بطور صدر ہاوس کی خدمت کی ہے اورمیں اپنی اس خدمت کے سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھوں گا ، اور پریس کلب کی بہترین کےلئے پہلے سے بڑھ کر جدوجہد کروں گا ، نو منتخب صدر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد نے پریس کلب میں ترقیاتی کام کروانے پر سیٹھ محمد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں کبھی فراموش نہیں کروں گا، میں پریس کلب کی بہتری کےلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا ، پریس کلب مصطفی آباد کو پنجاب کا مثالی پریس کلب بنائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button