لاہور(پاک نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت سازی میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں، ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے حکومت میں شامل ہونے کے لیے (ن) لیگ سے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت مانگ لی ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں جماعتوں میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلبFebruary 20, 2024