تازہ ترینپاکستان

حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد(پاک نیوز) حج  واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہش مند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست وصول کی جائےگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے  جب کہ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکج  2026 ساڑھے  11سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ دوسری جانب  دوسری قسط یکم نومبرسے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button