بین الاقوامیتازہ ترین

فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدارامن کے لئے فرانس نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ خطے میں جاری تنازع کو مستقل بنیادوں پرحل کیا جا سکے۔صدرمیکرون نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button