لاہور(پاک نیوز ڈیسک) ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ (ن) لیگ 71 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 53 نشستیں حاصل کی ہیں۔اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں اور مجلس وحدۃ المسلمین 1 نشست حاصل کرچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
سابق وزیر اعظم نواز شریف پنجاب میں سب سے مقبول رہنما: سروےJanuary 13, 2024