اسلام آباد(پاک نیوز)سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے 3 اراکین قومی اسمبلی کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مخلتف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کی اپیلیں منظور کر لیں اور لاہور ہائیکورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا این اے 79، 81 ،154 پر آزاد امیدواروں کی کامیابی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔
Related Articles
Check Also
Close