لاہور(پاک نیوز) زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاٹاؤن کے قریب سرکاری کینسر ہسپتال بنانےکااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےویلنشیاٹاؤن کےقریب کینسرہسپتال کی مجوزہ سائٹ کاجائزہ لیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکوکینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی ہدایت دیدی ،مریضوں کے تیمارداروں کیلئےہوٹل بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
Related Articles
Check Also
Close