تازہ ترینپاکستان

پنجاب میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا شیڈول

لاہور(پاک نیوز) ویب ڈیسک:  پنجاب کے  سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام 15 اگست کو ہو جائے گا تاہم والدین انتظار کر رہے ہیں کہ صوبائی حکومت چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرتی ہے یا نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 15 اگست 2025 کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔سکولوں کے اوقات کار (سنگل شفٹ)  پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے لئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔  سکولوں کے اوقات کار (ڈبل شفٹ) صبح کی شفٹ (پیر سے جمعرات) صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک صبح کی شفٹ (جمعہ) صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک شام کی شفٹ (پیر سے جمعرات) دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک شام کی شفٹ (جمعہ) دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک

Related Articles

Back to top button