
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محکمہ صحت کی ٹیم کا شہری کی درخواست پرعطائی کا کلینک سیل،محکمہ صحت کی ٹیم کی آمد کا سن کر عطائی موقع سے فرار، وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں عطائیت کے ناسور سے معاشرے کو نجات دلائیں گے ، ڈاکٹر ولید منصور ڈی ڈی ایچ او قصور ، تفصیلات کے مطابق شہری کی تحریری درخواست پر محکمہ صحت کی ٹیم کا مصطفی آباد میں چھاپہ، چھاپہ کی اطلاع ملنے پر عطائی کلینک کو تالے لگا کر فرار،ڈاکٹر ولید منصور ڈی ڈی ایچ او قصور کی زیر نگرانی ٹیم نے کلینک کو سیل کر کے کلینک پر نوٹس لگا دیا، ڈاکٹر ولید منصور ڈی ڈی ایچ او قصور نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عطائیت اس ملک کا ایک بڑا ناسور ہے، وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کاروائی کر رہے ہیں آج بھی ایک شہری کی درخواست پر کاروائی کی گئی ہے،قوم کو اس ناسور سے نجات دلائیں گے،عطائی قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ،عطائیوں کو جعلی اسناد دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔