لاہور(پریس ریلیز)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور بورڈ کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے میٹرک امتحانات کے عمل کا مشاہدہ کیا اور امتحانی سنٹر میں طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لاہور بورڈ میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور امیدواروں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران رانا سکندر حیات نے امتحان دینے والے طلباء سے گفتگو کی اوران سے ماحول اور عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے امتحانی سنٹر میں نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی تھمب مشین سے حاضری کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے امتحان دینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں کامیابی کی دعا دیتے ہوئے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی جبکہ امتحانی سنٹر میں بہتر انتظامات پر بورڈ انتظامیہ اور امتحانی عملہ کی تعریف کی۔ رانا سکندر حیات نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو سنٹرز میں شفافیت برقرار رکھنے، طلبہ کو بہتر ماحول کی فراہمی، تھمب مشین سے حاضری کے پراجیکٹ کو جلد از جلد لانچ کرنے اور سکرین مارکنگ کے آغاز کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
چولستان جیپ ریلی کی رنگارنگ تقریبات جاریFebruary 10, 2023