لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف کی ن لیگی ورکرز کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والے نقصانات عوام کو بتایا جائے،عوام کو بتایا جائے اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا۔نواز شریف نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا اور کہا کہ عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جا سکتی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
بلوچستان اسمبلی کی 45 نشستوں پر نتائج کا اعلانFebruary 10, 2024