مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) حلقہ میں پچاس کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، بقیہ آدھی سرہالی روڈ کا کام جلد شروع ہو جائے گا، حلقہ کے ہر شہر قصبہ، گاوں وارڈ میں کام کروایا جا رہا ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، عوام کی مشکلات کم کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہوں، اپنے حلقہ کی عوام کی مشکلات کا اندازا ہے اور میں نے ہمیشہ ان کے حقوق کےلئے اسمبلی میں عوام بلند کی ہے، بارڈر ایریا کے عوام کی مشکلات حل ہو رہی ہیں ، گھر تعمیر کرنے کےلئے اب آسانیاں ہیں، بارڈر ایریا کے علاقہ میں سنگنلز کے ایشو بھی جلد حل ہونے والا ہے ، فیروز پور روڈ میں نے ندیم ہارون خان کے ایم این اے کے امیدوار بننے سے پہلے منظور کروایا تھا،فیروز پور روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور کام بند ہونے پر پنجاب حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، یہ روڈ اسی وقت کامیاب ہو گا جب یہ روڈ موٹروے کے معیار کی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار سعد وسیم شیخ ایم این اے این اے 137و پالیمارنی سیکرٹری مسلم لیگ ن نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ میں نجی ٹی وی چینل کی پانچویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سعد وسیم شیخ نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ 2013اور 2018کے حالات میں بڑا فرق تھا،عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں اگر کچھ کیا ہوتا تو آج حالات یہ نہ ہوتے ، میں مانتا ہوں مہنگائی ہے، اس مہنگائی کے پیچھے جو وجہ ہے اس کے بارے میں بھی عوام کو علم ہونا چاہئے، عمران خان کے دور اقتدار میں کون سا ایسا کام تھا جس میں بہتری آئی ، ہمیں امید ہے جس انداز میں بیرونی ممالک سے فنڈز آ رہے ہیں حالات بہتر ہوں گے، پنجاب اسمبلی کے ایشو پر پی ٹی آئی حکومت کو نظر ثانی کرنے چاہئے،ہم نے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، انتہائی کو پہنچی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کیا، صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کےلئے بھی ضلعی انتظامیہ سے بات کروں گا، دیہی علاقوں میں لگنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ چلنے کی ذمہ دار انتظامیہ ہے، دیہی علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Related Articles
Check Also
Close
-
صدر زرداری کا بیٹی آصفہ کو خاتون اول بنانے کا فیصلہMarch 11, 2024