تازہ ترینعلاقائی

نشتر ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، بارشوں سے قبل تمام ایریاز کی کلیئرنس کا عمل جاری

لاہور (پریس ریلیز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایات پر نشتر ٹاؤن میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور نشتر ٹاؤن کے تمام اہم مقامات اور بارش سے متاثرہ پوائنٹس کی کلیئرنس کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔سی ای او بابر صاحب دین نے افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ نشتر ٹاؤن میں تمام کمرشل مارکیٹس، بس اسٹاپس، مین سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے اور وہاں سے کوڑا کرکٹ اور مٹی کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔نشتر ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر کلکشن پوائنٹس کی صفائی، کنٹینرز کی کلیئرنگ اور سڑک کنارے جمی مٹی کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔ بابر صاحب دین نے افسران کو خود فیلڈ میں رہ کر عملے کی حاضری اور کارکردگی کی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ٹاون منیجر اسامہ سہیل نے کہا ہے کہ نشتر ٹاؤن کے مکینوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کوڑا کرکٹ سڑکوں پر نہ پھینکیں اور صفائی مہم میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں تاکہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق نشتر ٹاؤن میں گزشتہ چند دنوں کے دوران صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جو کہ انتظامیہ کی بروقت حکمت عملی اور موثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

Related Articles

Back to top button